Friday January 17, 2025

عمران خان سے ایک غلطی ہو گئی، مزید پانچ غلطیاں ہو گئیں تو کیا ہو گا؟ عمران خان کی وزارت عظمیٰ کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لاہور (نیوزڈیسک)تجزیہ کار شہزاد چودھری نے کہاہے کہ عمران خان ایک حالیہ تقرریوں میں ایک تقرری غلط کی ہے ایسی مزید چار غلط تقرریاں ہو گئیں تو عمران خان کے 5سال تباہ ہو جائیں گے۔دنیا نیوز کے پروگرام ”ٹو نائٹ ودھ معید پیر زادہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے جو تقرریاں کی ہیں ان میں ایک تقرری غلط ہوئی

 

ہے اور اگر ایسی چار غلط تقرریاں ہو گئیں تو عمران خان کے پانچ سال تباہ ہوجائیں گے ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو سمجھا کر اس صورتحال سے بچا جا سکتا تھا ۔ ان سے کہا جا سکتا تھا کہ آج پہلا دن ہے اسلئے آپ ایسی کوئی سرگرمی نہ کریں جس سے دنیا کو غلط پیغام جائے ۔ احتجاج کرنا ہے تو اگلے دن کرلیں لیکن ایسا نہیں کیا جا سکا۔

FOLLOW US