Wednesday October 23, 2024

چین کا امریکا پر حملہ کرنے کا منصوبہ ، کونسے خطرناک ترین ہتھیار جمع کر رہے ہیں؟ انکشاف نے امریکیوں کو ہلا کر رکھ دیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ انکشاف کر کے اپنی ہی حکومت کو ڈرا دیا ہے کہ چین اپنے لانگ رینج بمبار طیاروں کو ایٹمی اسلحے سے لیس کر رہا ہے او راس بات کے شواہد موجود ہیں کہ اپنے پائلٹوں کو امریکہ پر حملے کے لئے خصوصی تربیت بھی دے رہا ہے۔امریکی ٹی وی سی این این کے

 

مطابق ”سالانہ رپورٹ برائے ملٹری و سکیورٹی ڈویلپمنٹ بسلسلہ پیپلزری پبلک آف چائنہ“ امریکی کانگریس کے لئے تیار کی جانے والی سالانہ رپورٹ ہے جس میں گزشتہ ایک سال کے دوران چین کی عسکری سرگرمیوں اور پیشرفت کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔ اس سال کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چین اپنے لانگ رینج بمبار طیاروں کو ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح کررہا ہے اور چینی ائیرفورس کو بھی دوبارہ سے ایک نیوکلیئر مشن سونپا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بمبار طیاروں کو ایٹمی صلاحیت سے لیس کرنے کے بعد پہلی بار چین کے پاس زمین، سمندر اور فضا کے تینوں محاذوں سے ایٹمی حملہ کرنے کی صلاحیت آجائے گی۔

FOLLOW US