Wednesday October 23, 2024

ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے کیلئے یہ کام ضرور کریں گے۔۔۔۔ نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے دبنگ اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کرپشن کیخلاف جہاد کا اعلان کر رکھا ہے، ملک کا لوٹا گیا پیسہ واپس لانے کی کوشش کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی سے عمران خان کے وزیر اعظم

منتخب کونے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کےعوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آج قومی اسمبلی نے عمران خان کو وزیر اعظم منتخب کرلیا ہے۔جو خواب قائداعظم نے دیکھا تھا اب اس کی تعبیر کا وقت آگیا ہے، آج کا دن تاریخی ہے، عمران خان نے اس دن کیلئے طویل جدوجہد کی ہے۔چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ یہ ملک 20کروڑ عوام کا ہے اشرافیہ کا نہیں، چند مٹھی بھر لوگوں نے ملک کے وسائل پر قبضہ کر رکھا تھا ملک کے وسائل اب غریبوں تک پہنچائیں گے، ملک میں قانون کی حکمرانی اور خوشحالی لائیں گے، ملک میں ترقی لائیں گے اور بےروزگاری کا خاتمہ کرینگے۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کرپشن کیخلاف جہاد کا اعلان کر رکھا ہے، ملک کا لوٹا گیا پیسہ واپس لانے کی کوشش کرینگے، پی ٹی آئی حکومت کے اراکین خود کو بھی احتساب کیلئے پیش کرینگے۔نامزد گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب، کےپی اور مرکز میں کامیابی کا سہرا پی ٹی آئی ورکرز کو جاتا ہے، پی ٹی آئی کی کامیابی میں نوجوان نسل کا اہم کردار ہے، ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے میڈیا نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے،

پیپلزپارٹی نے اصولوں کی سیاست کرکے شہبازشریف کو ووٹ نہیں دیا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے پانامہ لیکس میں نام آنے والوں کے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرادی،لوٹی ہوئی دولت واپس لا کرآدھے پیسے ملکی خزانے میں جمع کرائیں۔سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے یہ تجویز لاہور میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی سے ملاقات اور بازیابی پر مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دی۔اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی بقاء پانامہ لیکس پر شفاف تحقیقات سے مشروط ہو گئی ہے،اگر پانامہ لیکس پر تحقیقات نہ ہوئیں تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں۔تحریک انصاف کے رہنماء چودھری سرور نے مزید کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا اور پیسہ باہر منتقل کر دیا گیا،انہوں نے پانامہ لیکس پر تجویزدی کہ پانامہ لیکس میں آنے والوں سے کہیں گے کہ لوٹی ہوئی دولت کو وطن واپس لائیں اورآدھے پیسے قومی خزانے میں جمع کرائیں۔انہوں نے تنبیہ کی اگراس پیشکش کے بعد بھی کوئی اپنا سرمایہ واپس نہ لائے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔چودھری سرور نے وزیراعظم نواز شریف کی صحت کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری ہے، اب یقین ہو گیا ہے کہ وہ واقعی بیمار ہیں۔

FOLLOW US