Wednesday October 23, 2024

نواز شریف کو ملک سے باہر بھجوا نے کی پیشکش کی گئی تو انہوں نےآگے سے کیا جواب دیا؟دھماکے دار انکشاف

لاہور (نیوزڈیسک)تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کوپمزہسپتال میں منتقلی کے بعد ملک سے باہر جانے کی آفر کی گئی تھی لیکن انہوں نے انکا ر کردیا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ نئی حکومت آئی ہے ایک مافیا ختم ہوگیاہے جبکہ دوسرا مافیا کمزور ہورہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب توقع رکھنی چاہئے کہ

پنجاب کی پولیس بہتر ہوگی ، سکول بہتر ہونگے اور بڑی سطح پر تو کرپشن بالکل نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے عمران خان آئے ہیں لوگوں میں ایک خوف ہے اور جب نوارشریف وزیر اعظم بنتے تھے تو لوگوں کوخوف نہیں ہوتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ این آراو نوازشریف کو نہیں ملے گا البتہ آصف زرداری کو مل سکتا ہے اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ان کو چھوڑ دیا جائے گا البتہ رعایت مل سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف این آراو نہیں مانگ رہے وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ جیل سے باہر آجائیں ۔

FOLLOW US