Wednesday October 23, 2024

’’یا اللہ عمران خان کو ہدایت دے‘‘وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان نےبڑوں بڑوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)عمران خان نے ناصرف قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں لانے کا اعلان کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ وہ ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے جبکہ دھاندلی کا شور مچانے والی جماعتوں کو دھرنے کی صورت میں کنٹینر، کھانا اور لوگ دینے کی پیشکش بھی کی لیکن معروف صحافی کامران خان نے ان کی تقریر میں ایسی کون سی

چیز دیکھ لی کہ اللہ کے حضور دعاگو ہو گئے؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آ جائیں گے۔کامران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”یا اللہ! عمران خان کو ہدایت دیں وہ آج قوم سے کئے وعدوں پر چٹان کی طرح قائم رہے۔ آج جو ولولہ خان کے لہجے میں نظر آیا وہ برقرار رہے۔ پاکستان کی گرداب میں پھنسی کشتی کا کپتان اسے ناصرف منجدھار سے نکالے پاکستان کے سفینے کو ناقابل تسخیر بنا دے،یہاں کرپشن فنا،میرٹ بلند ہو، آمین“

FOLLOW US