Wednesday October 23, 2024

’’الحمد اللہ ! وزیر اعظم عمران خان ۔۔۔۔ ‘‘ کپتان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد خاتون اول بشریٰ بی بی کا پاکستانی عوام کے نام شاندار پیغام جاری کر دیا

’’الحمد اللہ ! وزیر اعظم عمران خان ۔۔۔۔ ‘‘ کپتان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد خاتون اول بشریٰ بی بی کا پاکستانی عوام کے نام شاندار پیغام جاری کر دیا اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہوتے ہی ملک

بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ایسے میں خاتون اول پاکستان بشریٰ خان بھلا کیسے پیچھے رہ سکتی ہیں؟ انہوں نے بھی اپنے شوہر کے وزیراعظم منتخب ہوتے ہی ایسا پیغام جاری کر د یا ہے کہ ہر پاکستانی خوش ہو گیا ہے۔ بشریٰ خان نے ٹوئٹر پر جاری مختصر پیغام میں عمران خان کے وزیراعظم بننے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ بشریٰ خان نے اپنے پیغام میں لکھا ”الحمد اللہ وزیراعظم عمران خان۔۔۔۔ شکریہ پاکستان“واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عمران خان کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔۔ڈاکٹر طاہر القادری کا اپنے ٹویٹر پیغام پر کہنا تھا کہ میں عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد یتا ہوں ۔مجھے امید ہے کہ عمران خان لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنی تمام کوششیں کریں گےب اور ان کی توقعات پر پوارا اتریں گے۔ جبکہ ملالہ یوسف زئی نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عمران خان حکومت

کے پہلے 100 دن کے پروگرام کے مطابق لاکھوں لڑکیوں کو مفت اور بہترین تعلیم فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں گے اور اس حوالے سے سیکیورٹی معاملات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ملایہ یوسف زئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ” نو منتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کی جماعت تحریک انصاف کو انتخابات میں جیت پر بہت مبارک ہو۔ عمران خان کی پاکستان کو خوشحال اور پرامن بنانے، اور بچوں کی تعلیم سے متعلق ان کی خواہش سے میں بہت پرامید ہوں۔پی ٹی آئی کے پہلے 100 دن کے منصوبے میں تعلیم پر توجہ کے حوالے سے امید کرتی ہوں کہ عمران خان وفاقی، صوبائی اور قانون ساز حکومتوں اور سول سوسائٹی کی مدد سے 1 کروڑ 30 لاکھ پاکستانی لڑکیوں کیلئے محفوظ، مفت اور بہترین تعلیم کا بندوبست کریں گے۔مجھے امید ہے کہ پاکستان ایک دن تعلیم کے میدان میں سب سے آگے ہو گا، جہاں تمام بچوں کو اپنے خوابوں کی تکمیل اور ملک و قوم کی بہتری میں کردار ادا کرنے کیلئے تعلیم میسر ہو گی۔ میرا یقین ہے کہ یہ سب کچھ اس حکومت کیساتھ شروع کیا جا سکتا ہے اور میں اس نیک مقصد کیلئے
عمران خان کیساتھ مل کر کام کرنے کی امید کرتی ہوں۔“یاد رہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے،عمران خاننیازی نے 176ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل وزیراعظم کے نامزد اُمیدوار شہبازشریف صرف 96 ووٹ حاصل کر سکے۔ نو منتخب وزیراعظم عمران خان کل 18اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اُٹھائیں گے۔قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ وزارت عظمٰی کے عہدے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے مابین مقابلہ ہوا جس میں عمران خان کامیاب ہوئے۔ عمران خان کو 176 ووٹ ملے جبکہ شہباز شریف نے 96 ووٹس حاصل کیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رائے شماری مکمل ہونے کے بعد اعلان کیا اور کہا کہ عمران خان 176 ووٹ حاصل کر کے قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کیے۔اسپیکر اسد قیصر کے اعلان کے بعد اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا جس پر اسپیکر اسمبلی اپوزیشن اراکین کو نشست پر بیٹھنے کا کہتے رہے ۔

FOLLOW US