Wednesday October 23, 2024

گھر تیار۔۔۔۔۔ عمران خان وزیر اعظم کا حلف اُٹھاتے ہی کس جگہ رہے گے ؟ جان کر آپ بھی کپتان کی تبدیلی کے گرویدہ ہوجائیں گے

گھر تیار۔۔۔۔۔ عمران خان وزیر اعظم کا حلف اُٹھاتے ہی کس جگہ رہے گے ؟ جان کر آپ بھی کپتان کی تبدیلی کے گرویدہ ہوجائیں گے ۔۔۔اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کالونی میں عمران خان کا گھر تیار ہوگیا ،،عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد اسی گھر میں منتقل ہوں گے، میں عمران خان کے ساتھ ہی رہوں گا۔ انہوں نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے

 

گفتگو میں بتایا کہ عمران خان کا گھر تیار ہوگیا ہے۔وزیراعظم کالونی کے نمبر ایک میں عمران خان رہائش اختیار کریں گے۔نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم کالونی کے اسی گھر میں منتقل ہوجائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہی رہوں گا۔۔عمران خان نے الیکشن 2018ء کے بعد اپنی فاتح تقریر میں اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے۔انہوں نے سادگی اپنانے اور اخراجات کم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ جس کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پروزیراعظم ہاؤس کی بجائے وزیراعظم کالونی میں انہوں نے اپنی رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔یاد رہے الیکشن 2018ء کے بعد آج ملک کے 22ویں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں تحریک انصاف عددی لحاظ سے بڑی جماعت ہے، پی ٹی آئی نے عمران خان کووزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کررکھا ہے۔اسی طرح دوسری بڑی جماعت مسلم لیگ ن ہے ، ن لیگ نے وزارت عظمیٰ کیلئے شہبازشریف کو نامزد کررکھا ہے۔۔عمران خان نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل پارلیمانی اجلاس کی صدارت بھی کی۔ جس میں وزیراعظم کے انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔خفیہ رائے شماری کے ذریعے تحریک انصاف نے اپنا اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی

 

اسپیکر قومی اسمبلی منتخب کروا لیا ہے۔آج قومی اسمبلی میں پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کیلئے انتخاب ہوگا۔۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں ان کے پاس 180سے زائد نمبرز موجود ہیں۔جبکہ اپوزیشن اتحاد میں وزیراعظم کے امیدوار کی نامزدگی کے معاملے پر دراڑ پڑ گئی ہے۔پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے شہبازشریف کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔جس پر مسلم لیگ ن کواب پیپلزپارٹی کے ووٹ نہیں ملیں گے۔

FOLLOW US