Wednesday October 23, 2024

بریکنگ نیوز: عمران خان کی دلی خواہش پوری۔۔۔ چیف جسٹس نے دبنگ حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑا دن ہے ،سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیدیا۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ،

آج تارکین وطن پاکستانیوں کیلئے بڑا دن ہے،ملک کی عدالت عظمیٰ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیدیا۔ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کوشش کامیاب ہو گئی ۔آج پاکستان کے وزیر اعظم کےلئے انتخاب ہونے جارہا ہے، جس کےلئے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سربراہ عمران خان جبکہ پاکستان مسلم لیگ نے اپنے صدر شہباز شریف کو نامزد کیا ہے۔وزیر اعظم کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما اور ترجمان فواد چوہدری نے اس حوالے سے ایک دعویٰ کر دیا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کےلئے میدان صاف ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ 180 سے زائد ووٹ کے ساتھ پہلے راﺅنڈ میں ہی عمران خان وزیراعظم منتخب ہوجائیں گے۔پیپلز پارٹی نے اپوزیشن امیدوار شہباز شریف کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے، جماعت اسلامی نے بھی پیپلز پارٹی کی طرح کسی کو بھی ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے، البتہ اپوزیشن کا اتحاد بچانے کےلئے مولانا فضل الرحمان کی کوششیں جاری ہیں، جنہوں نے اسلام آباد میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی آصف علی زرداری سے ملاقات میں قائد ایوان کے انتخاب سے لاتعلق رہنے کے پیپلز پارٹی کے فیصلے پر بات چیت کی گئی۔پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان وزیر اعظم منتخب ہونے کی آخری سیڑھی پر ہیں جو آج وزارت عظمیٰ کا آغازکریں گے۔

جبکہ دوسری جانب ضمنی الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق مل گیا جس کا سپریم کورٹ نے حکم جاری کردیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کریں گے اور پہلے تجربے میں ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے نادرا کے اشتراک سے اوورسیز پاکستانیز کے ووٹ ووٹر لسٹوں میں درج کرلیے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آئی ووٹنگ سے انتخابی نتائج کو ضمنی نتائج میں شمار کیا جائے گاور کسی بھی تنازع کی صورت میں آئی ووٹنگ کے نتائج کو الگ کردیا جائے۔جسٹس ثاقب نثار نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کے ووٹ ڈالنے کا حق تسلیم کرلیا گیا ہے، اب عملدرآمد کا معاملہ ہے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ پائلٹ پراجیکٹ کو الیکشن کمیشن کے قواعد اور آپریشن پلان کے تحت مکمل کیا جائے۔جسٹس ثاقب نثار نے عدالتی حکم پر پائلٹ پراجیکٹ بنانے پر نادرا اور الیکشن کمیشن کو بھی مبارکباد دی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ تجرباتی نفاذ کا مقصد یہ نہیں کہ اس نتائج کو نظر انداز کردیا جائے، انتخابی نتائج کی درستگی سے متعلق تمام نتائج پارلیمنٹ کے سامنے رکھے جائیں۔

FOLLOW US