Thursday October 24, 2024

شہباز شریف کو وزیراعظم کیلئے ووٹ نہ دینے میں نواز شریف کا بھی فیصلہ سامنے آگیا، جان کر شہباز شریف کو بھی جھٹکا لگے گا

راولپنڈی( نیوزڈیسک ) نجی ٹی وی کا کہناہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، نوازشریف جارحانہ سیاست جبکہ شہبازشریف مفاہمت مندانہ سیاست چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی طرف سے شہبازشریف کو ووٹ نہ دینے کے فیصلے میں کسی حد تک نواز شریف کی

مرضی بھی شامل ہے، نوازشریف قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف نے پنجاب میں خواجہ سعد رفیق کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی ہدایت بھی تسلیم نہیں کی جبکہ نواز شریف کو شکوہ ہے کہ شہباز شریف پارٹی متحد رکھنے میں نا کام ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان تلخی اتنی بڑھ چکی ہے کہ شہباز شریف ملاقات سے بھی کترا رہے ہیں، نوازشریف کو تین ہفتوں سے یقین دلایا جا رہا ہے کہ آنے والے کل میں ضمانت ہو جائے گی۔

FOLLOW US