Sunday October 27, 2024

قومی اسمبلی کےکتنے آزاد ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا؟عمران خان کو بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کے 9 نومنتخب آزاد اراکین نے الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرا دئیے،ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 9 آزاد امیدواروں نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حلف نامے جمع کروا دئیے جبکہ 4 ارکان نے آزاد حیثیت برقرار رکھی ہے ۔این اے 13 سے صالح محمد ،،این اے 101 سے

 

محمد عاصم نذیر،،این اے 150 سے سید فخر امام،،این اے 166 سے عبدالغفار نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ این اے 181 سے شبیر علی،،این اے 190 سے امجد فاروق اور این اے 205 سے علی محمد ،،این اے 97 ثنا ئ اللہ مستی خیل اور این اے 185 مخدوم زادہ باسط سلطان بجاری نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کے حلف نامے جمع کروا دیئے ہیں ۔پنجاب اسمبلی سے 26 آزاد امیدواروں نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرائے۔۔پنجاب اسمبلی کے 23 آزاد اراکین نے تحریک انصاف جبکہ 1 رکن نے مسلم لیگ ن اور 1 نے رائے حق پارٹی میں میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔۔پنجاب اسمبلی کے 3 امیدواروں نے آزاد حیثیت سے برقرار رکھا ہے ۔

FOLLOW US