Sunday October 27, 2024

نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کی معطلی پورا عدالتی بینچ ہی تبدیل، چیف جسٹس کا دھماکے دار بیان جاری

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) سابق وزیراعظم نواز شریف ٗان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کی معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ تبدیل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ شریف خاندان

کے افراد کی اپیلوں پر سماعت کر رہا تھاتاہم جسٹس عامر فاروق موسم گرما کی تعطیلات کے باعث رخصت پر چلے گئے جس کے بعد رجسٹرار آفس نے نئے بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا تھا ٗدرخواستوں پر سماعت کے لیے جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ یاد رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا یہ تیسرا بینچ ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور جرمانے، مریم نواز کو مجموعی طور پر 8 سال قید اور جرمانے ٗ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی ٗنواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف درخواست گزار ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں بھی اپیل دائر کی گئی تھی جس کی سماعت کیلئے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس مجاہد مستقیم احمد پر مشتمل بینچ تشکیل دیا گیا تھا تاہم 8 اگست کو لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے سربراہ جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی تھی جس کے باعث بنچ ٹوٹ گیا تھا، جو ابھی تک دوبارہ تشکیل نہیں دیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف ٗان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کی معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ تبدیل ہوگیا

FOLLOW US