Sunday October 27, 2024

عمران خان کی تقریب حلف برداری کیسی ہو گی؟جان کر پوری قوم کو حیرانی ہو گی

لاہور (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما سینٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری انتہائی سادہ ہوگی ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان منسٹر انکلیو میں اپنی رہائش گاہ کی مرمت کا خرچہ خود اٹھائیں گے ۔ عمران خان اب منسٹر انکلیو میں ہی رہیں گے اور جب تک

نئے گھر کی مرمت ہورہی ہے وہ پنجاب ہاؤس میں رہیں گے اور اس کے بعد منسٹر انکلیو میں شفٹ کرجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نئے چہرے دیکھنے کو ملیں گے ۔ 100دن کے ایجنڈے کے لئے ہماری تیاری پوری ہے ۔ اگلے تین چار دن میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔تحریک انصاف کی حکومت سادگی اپنائے گی اور وزیر اعظم کی تاریخ حلف برداری کی تقریب بہت سادہ ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ٹیم بناتی آئی ہے وہ جو ٹیم لائیں گے وہ بہترین کارکردگی دکھائے گی۔تقریب حلف برداری میں کچھ کرکٹرز بھی آئیں گے اس کے علاوہ پارٹی کے لوگ ہونگے ۔

FOLLOW US