Sunday October 27, 2024

نئے نامز د وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی سب سے بڑی کمزوری کیا ہے؟ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ہی بڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ کے پی کیلئے نامزد وزیر اعلیٰ محمود خان میں صرف ایک کمزوری ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ میڈیا میں اتنے معروف نہیں ہیں۔اس وقت 122لوگ وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہیں۔نجی ٹی وی کے پر وگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک اور عاطف خان وزیر اعلیٰ کے

پی کیلئے امیدوار تھے لیکن ان کے دودھڑے تھے اس لئے دیکھنا تھا کہ ان دونوں دھڑوں کا اتفاق کہاں ہوتاہے اس لئے محمود خان کے نام پر دونوں دھڑوں کی جانب سے اتفاق کرلیا گیا ۔محمود خان کی سیاسی طورپر کارکردگی بہت اچھی رہی ہے ، وہ مالاکنڈ کے انچارج تھے اور پچھلے الیکشن میں وہاں پی ٹی آئی نے ایک سیٹ جیتی تھی لیکن ان کی کوششوں سے اب کہیں زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔ ان کی ایک ہی کمزوری ہے کہ وہ میڈیا میں اتنے معروف نہیں ہیں۔ محمود خان سیاست میں پرویز خٹک کے خلاف رہے ہیں۔ عاطف خان صوبائی کابینہ میں اہم وزیر ہونگے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کے حوالے سے سوال پر فواد چودھر ی نے کہا کہ اس وقت ایک سو 22لوگ وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہیں جوبھی عمران خان سے ملتاہے بعد میں اس کے بارے میں ایسی کوئی نہ کوئی خبر آجاتی ہے ۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ کے پی کیلئے نامزد وزیر اعلیٰ محمود خان میں صرف ایک کمزوری ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ میڈیا میں اتنے معروف نہیں ہیں۔اس وقت 122لوگ وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہیں۔

FOLLOW US