Sunday October 27, 2024

پنجاب 4ریجن میں تقسیم ، عمران خان نے ہر ریجن کی ذمہ داری کس کس رہنما کو سونپ دی؟ قابل تعریف اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پنجاب 4ریجن میں تقسیم ، عمران خان نے ہر ریجن کی ذمہ دار کس کس رہنما کو سونپ دی؟ قابل تعریف اقدام اٹھا لیا.. تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کے 4 ریجن ہیں۔اور چاروں میں ہم نے مخلتف پی ٹی آئی رہنما کو ذمہ داریاں بانٹی ہیں۔جو اپنے متعلقہ ریجن کے ممبران قومی

اسمبلی سے رابطے میں رہیں گے۔وسطی پنجاب کے ممبران قومی اسمبلی سے شفقت محمود رابطے میں رہیں گے۔جن کا تعلق لاہور سے ہے۔مغربی پنجاب میں ممبران قومی اسمبلی کے ساتھ چوہدری محمد سرور رابطے میں رہیں گے۔شمالی پنجاب میں عامر کیانی جب کہ جنوبی پنجاب کے ممبران سے میں خود رابطے میں رہوں گا۔۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے چوہدری سرور کوگورنرپنجاب نامزد کردیا ہے۔چوہدری محمد سرور کا بطور گورنرپنجاب تجربہ بھی ہے،چوہدری سرور کو قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے، ان سےپنجاب کے تمام ارکان سے روابط بھی ہیں۔رہنماء پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں اسد قیصر ہمارے اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔ اسد قیصر کا ارکان کے ساتھ رویہ انتہائی قابل ستائش ہے۔اسد قیصر پارلیمانی قواعد سے بھی واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسرا اہم فیصلہ پنجاب سے متعلق کیا ہے۔۔۔پنجاب میں لوگوں نے ہم پربھرپور اعتماد کیا۔ہمارے پاس پنجاب میں وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے نمبرز پورے ہوگئے ہیں۔ جلد اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور کو گورنرپنجاب کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تمام اتحادیوں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ایم کیوایم نے ہمارے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں مسلم لیگ ق ہماری اتحادی جماعت ہے ۔مسلم لیگ ق سے چودھری پرویز الٰہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کرچکے ہیں۔

FOLLOW US