Sunday October 27, 2024

این اے 131 : لاہور سے عمران خان کی ممکنہ طور پر چھوڑی جانیوالی سیٹ پر تحریک انصاف کا کونسا دبنگ رہنما الیکشن لڑے گا ؟ نام سامنے آتے ہی انتخابی مہم بھی شروع

لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی نشست این اے 131 چھوڑنے کا باظابطہ اعلان نہیں کیا اور ہمایوں اختر نے پہلے ہی بطور امیدوار اسٹیکر چھپوا کر مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ سٹیکر پر حلقہ این اے 131 اور انتخابی نشان بلا کے ساتھ ہمایوں اختر کا

نام تحریر ہے۔ این اے 131 میں ولید اقبال بھی ٹکٹ ملنے کے امیدوار ہیں تاہم عمران خان نے تاحال کسی کو این اے 131 کے لیے امیدوار نامزد نہیں کیا ہے ۔ ولید اقبال کا دعویٰ ہے کہ عمران خان نے انہیں حلقہ این اے 131 میں بطور امیدوار نامزد کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ جبکہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہمایوں اختر نے تحریک انصاف میں شمولیت ہی اس وعدے پر کی تھی کہ انہیں الیکشن میں حلقہ این اے 131 میں تحریک انصاف کا امیدوار نامزد کیا جا ئے گا ۔ ہمایوں اختر نے عمران خان کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں اسی وجہ سے چلائی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمایوں اختر کی چونکہ مالی حالت نسبتاً زیادہ پہتر ہے اور ضمنی الیکشن میں بھرپور خرچہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں اس لئے ہمایوں اختر کو این اے 131 کے ضمنی الیکشن میں بطور امیدوار نامزد کئے جانے کا زیادہ امکان ہے۔دوسری جانب وفاق میں حکومت سازی کیلئے ہاتھ ملانے والی متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف اپنے رہنماؤں کو مخالفانہ بیان بازی سے نہ روک سکیں۔پہلے فردوس شمیم نقوی نے متحدہ سے تعلقات کو ‘نظر یہ ضرورت’ قرار دیا اور اب متحدہ نے فردوس

نقوی کو بطور اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی مخالفت کردی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف میں حال ہی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، لیکن رہنماؤں کے درمیان مفاہمت کی یہ یادداشت ابھی سے کمزور پڑنے لگی ہے۔وفاق میں حکومت سازی کیلئے ہاتھ ملانے والی متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف اپنے رہنماؤں کو مخالفانہ بیان بازی سے نہ روک سکیں۔پہلے فردوس شمیم نقوی نے متحدہ سے تعلقات کو ‘نظر یہ ضرورت’ قرار دیا اور اب متحدہ نے فردوس نقوی کو بطور اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی مخالفت کردی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف میں حال ہی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، لیکن رہنماؤں کے درمیان مفاہمت کی یہ یادداشت ابھی سے کمزور پڑنے لگی ہے۔خواجہ اظہار نے کہا کہ شرائط میں کراچی اور شہری سندھ کی ترقی اور بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کی منتقلی کی مشترکہ کوشش شامل ہے۔اس سے پہلے تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی نے ایم کیو ایم سے اتحاد کو مجبوری قراردیا تھا لیکن پھر کپتان کے اشارے پر اختلاف کی تلوار واپس میان میں چھپالی تھی۔(ذ،ک)

FOLLOW US