Sunday October 27, 2024

عمران خان کیخلاف ووٹ کی رازداری کیس! الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے کے ازخود نوٹس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ووٹ کی رازداری سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی ۔اس موقع پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش

ہوئے اور عمران خان کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کر ادیا گیا۔عمران خان نے جواب میں موقف اپنایاکہ ووٹ کی رازداری جان بوجھ کر افشا نہیں کی جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنا ووٹ کاسٹ کرنے این اے 53 اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن پر گئے جہاں انہوں نے پولنگ بوتھ کے پیچھے جاکر مہر لگانے کی بجائے میڈیا کے سامنے ہی بیلٹ پیپر پر مہر لگائی جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیاتھااور گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے عمران خان سے دستخط شدہ معافی نامہ اور بیان حلفی طلب کرتے ہوئے بابر اعوان کا تحریری جواب مسترد کر دیا تھا۔

FOLLOW US