Sunday October 27, 2024

صوبہ پنجاب کے اہم ترین ضلع میں صوبائی حلقوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ، ہار اور جیت کس کا مقدر بنی ؟خبر نے دھوم مچا دی

گوجرہ(ویب ڈیسک)پا کستا ن تحریک انصا ف کے امیدوار پی پی 118چو ہدری اسد زما ن چیمہ کی درخواست پر پی پی 118 میں دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہوگیا حلقہ میں پولنگ اسٹیشن 199 تھے جن میں سے 110 پر گنتی مکمل کرنی تھی ووٹو ں کی گنتی چھ روز

جاری رہی اور 108 پولنگ اسٹیشن پر گنتی مکمل ہوگئی پا کستا ن مسلم لیگ ن کے چوہدری خالد جاوید وڑا ئچ نے پی ٹی آ ئی کے امیدوار کو 487 ووٹو ں سے شکست دی تھی ان چوہدری خا لدجاوید وڑائچ کی برتری 487 سے کم ہوکر 437 رہ گئی ہے تاہم اب بھی خالد وڑائچ کو واضح برتری حا صل ہے دوبارہ گنتی کے عمل کے دورا ن دو تھیلے موجود نہ پائے گئے جو غلطی سے این اے 111 کے تھیلو ں کے ساتھ جمع ہوگئے جس کی وآ پسی کیلئے ریٹر نگ آ فیسر ابو بکر صدیق نے لیٹر لکھ دیا ہے پا کستان تحریک انصا ف کے امیدوار چوہدری اسد زما ن چیمہ نے دوبارہ ہا ئی کورٹ میں درخواست دے دی ہے ۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا این اے 131 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی تین حلقوں سے کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے۔عمران خان کو این اے 35 بنوں، این اے 95 میانوالی اور این اے 243 کراچی سے کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔حکام الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس

کے باعث تینوں حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے۔عمران خان کی جانب سے غیر مشروط معافی پر ازخود نوٹس واپس لے لیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 131 لاہور سے بھی عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے لیکن این اے 53 اسلام آباد سے ووٹ کی رازداری کے معاملے پر عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن رکا ہوا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 لاہور سے عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا جس پر لاہور ہائی کورٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کیے تھے تاہم گزشتہ روز سپریم کورٹ نے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کے احکامات جا ری کر دیے تھے۔خیال رہے کہ ووٹ کی رازداری سے متعلق کیس میں عمران خان کی جانب سے آج بابر اعوان پیش ہوئے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے بابر اعوان کا جواب مسترد کر کے عمران خان سے بیان حلفی اور ان کا دستخط شدہ معافی نامہ طلب کر لیا ہے۔ک)

FOLLOW US