Sunday October 27, 2024

مسلم لیگ (ن)نے پنجاب میں بازی پلٹ ڈالی ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوتے ہی تحریک انصاف کے منہ سے فتح چھین لی گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی وجہ سے کئی حلقوں میں نتائج بدل جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔پنجاب اسمبلی کے ایک اور حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی ہے اورمسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کامیابی اپنے نام کر لی ہے ۔ حلقہ پی پی 123میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما سیدہ سونیا علی رضا شاہ اپنے لیگی حریف سید قطب شاہ سے 17ووٹوں سے ہار گئیں ۔ یہ نتیجہ حلقے میں پول کیے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد سامنے آیا ۔

ن لیگ کے امیدوار سید قطب علی شاہ نے 53122 ووٹ حاصل کیے اور تحریک انصاف کی امیدوار سیدہ سونیا علی رضاشاہ 53105 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، اس طرح صرف 17 ووٹوں کے فرق سے ن لیگ کے امیدوار جیت گئے۔ ان کی جیت کے بعد تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کی ایک نشست سے محروم ہو گئی ہے۔

FOLLOW US