Sunday October 27, 2024

بریکنگ نیوز: وفاق کے بعد پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی سیاسی پوزیشن مزید مضبوط۔۔۔ بڑی مخالف جماعت نے کپتان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیتے ہوئے حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) خادم حسین رضوی نے عمران خان کی مشروط حمایت کا اعلان کردیا، تحریک انصاف کی مکمل حمایت نہیں کریں گے، تاہم جو بھی اچھی بات ہو گی اس کی تعریف ضرور کریں اور عمران خان کا ساتھ ضرور دیں گے، ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو،

ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی۔ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی کل 116 نشستوں پر فتح حاصل، جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بھی تحریک انصاف فتح حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔ تاہم ان انتخابات میں تحریک اںصاف کی فتح نہیں بلکہ تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کی حیران کن کارگردگی سب سے بڑا سرپرائز قرار پائی۔ تحریک لبیک یارسول اللہﷺ نے سندھ اور خیبرپختوںخواہ سے کامیابیاں سمیٹیں جبکہ ملک بھر سے کل 21 لاکھ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ کچھ سیاسی تجزیہ کاروں کی رائے میں علامہ خادم حسین رضوی اگلے انتخابات میں مزید اچھے نتائج دیں گے۔ دوسری جانب علامہ خادم حسین نے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر ردعمل بھی دیا ہے۔ خادم حسین رضوی نے عمران خان کی مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ علامہ خادم حسین رضوی کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی مکمل حمایت نہیں کریں گے، تاہم جو بھی اچھی بات ہو گی اس کی تعریف ضرور کریں ساتھ ضرور دیں گے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں 180 ارکان اور پنجاب میں حتمی اکثریت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے،

فواد چوہدری نے کہاکہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو 180 اراکین کی حمایت حاصل ہے لہٰذا عمران خان پہلے راؤنڈ میں ہی وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے جب کہ پنجاب میں ہمارے اراکین کی تعداد 186 تک پہنچ چکی ہے اور ہمیں حتمی اکثریت حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا نگرآں حکومت کا کام ہے، اجلاس 13 اگست کوبلانے کے لیے سمری بھجوائی گئی ہے، عمران خان حلف 16،15 یا 17 اگست کو اٹھا سکتے ہیں اور وہ بطور وزیراعظم کہاں رہیں گے اس پر مشاورت ہورہی ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کراچی میں تحریک انصاف کو مینڈیٹ ملا ہے، شہر کے لیے بڑے منصوبے لے کر آرہے ہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ آج سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، عمران خان نے پی ٹی آئی سندھ کے رہنماؤں کو اندرون سندھ پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔

FOLLOW US