Saturday November 2, 2024

پنجاب کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا، بشریٰ بی بی نے عمران خان کی مشکل آسان کر دی

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا حتمی فیصلہ بشریٰ بی بی پر انحصار کرے گا۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے حوالےسے استخارہ کریں گی۔تفصیلات کے مطابق تخت پنجاب حاصل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف پنجاب سے منتخب ہونے والے

 

متعدد آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔پنجاب سے آزاد امیدواروں کو تحریک اںصاف میں شامل کروانے میں سب سے اہم ترین کردار جہانگیر ترین نے ادا کیا۔ جبکہ اس حوالے سے اب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ نمبرز حاصل کر لیے ہیں۔بلکہ تحریک اںصاف مطلوبہ سے بھی کہیں زیادہ نمبرز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔فواد چوہدری کا دعوی ہے کہ تحریک اںصاف نے ق لیگ کی حمایت بھی حاصل کرلی ہے، یوں تحریک انصاف کو پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے 168 ووٹ حاصل ہوگئے ہیں۔اس کے بعد شائد مسلم لیگ ن نے بھی حالات سے سمجھوتہ کرتے ہوئے شکست تسلیم کرلی ہے اور انہیں اندازہ ہوچکا ہے کہ وفاق کے بعد اب پنجاب بھی مسلم لیگ ن کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے اور اب ن لیگ کسی بھی صوبے میں حکومت بنانے کے قابل نہیں رہی۔تاہم پنجاب کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا یہ بات ابھی تک حتمی نہیں ہو سکی اور اس حوالے سے تحریک انصاف کے اندر متعدد آراء پائی جاتی ہیں۔۔علیم خان کا نام بھی سامنے آچکا ہے ،جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوالے سے بھی غور و فکر ہوتا رہا ہے۔۔شاہ محمود قریشی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر وزیر اعلیٰ بننے کی امید رکھتے ہیں جبکہ آج عمران خان نے اسلم اقبال سے بھی ون ٹو ون ملاقات کی جس میں پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے بات ہوئی۔تاہم اب یہ خبر سامنے آ رہی ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے متعدد امیدوار ہونے کے باعث حتمی فیصلہ بشریٰ بی بی پر انحصار کرے گا اور اس حوالے سے بشریٰ بی بی استخارہ کریں گی جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے کسی کو بھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا جائے گا۔

FOLLOW US