Saturday November 2, 2024

قومی اسمبلی کے ایک اور حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست ساڑھے سات ہزا ر ووٹ مسترد ، صرف 236ووٹوں سے شکست مسلم لیگ (ن)نے کمر کس لی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ این اے 140قصور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا محمد حیات نے بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کے لئے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 140قصور سے امیدوار رانا محمد حیات نے بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد حیات نے کہاکہ میرے حلقے میں 2لاکھ 80ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے

، جبکہ مسترد ووٹوں کی تعداد ساڑھے 7ہزار ہے ،مجھے 236ووٹوں سے ہرایا گیا، انہوں نے کہا کہ کسی وکیل کو بھی ریٹرننگ افسر کے دفتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ، میں چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ جوظلم ہو رہا ہے اس کو روکا جائے، انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور این اے 140کے ریٹرننگ آفیسر کے خلاف کاروائی کی جائے ، رانا محمد حیات نے کہا کہ میرے حلقے میں ہائی کورٹ کے جج کی نگرانی میں گنتی کرائی جائے

FOLLOW US