Saturday November 2, 2024

بریکنگ نیوز!عمران خان کو نا اہل قرار دیا جائے ،وزیراعظم کا حلف لینے سے پہلے ہی عدالت سے بری خبر آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی اور وزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے روکنے کیلئےدرخواست دائر کردی گئی ، یہ درخواست شہدا فاؤنڈیشن کے ترجمان حافظ احتشام کی طرف سے دائر کی گئی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عمران خان آرٹیکل باسٹھ کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں، ریحام

خان نے اپنی کتاب میں عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں، ایسے شخص کا وزیراعظم بننا ملکی سالمیت اور وقار کیخلاف ہے۔ درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور ریحام خان کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے یہ بھی استدعا کی ہے کہ عدالت ریحام خان کو بھی لگائے جانے الزامات کے شواہد فراہم کرنے کا حکم دے۔

FOLLOW US