Saturday November 2, 2024

نہ فواد چودھری ، نہ علیم خان اور نہ کوئی اور تین حلقوں سے کامیاب ہونے والا پی ٹی آئی رہنما وزیراعلیٰ پنجاب کےلئے فیورٹ بن گیا ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) بڑا لیڈر بڑی فتح میجر طاہر صادق نے ضلع اٹک سے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے اپنی سیاست کا لوہا منوا لیا مستقبل کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی ڈور میں شامل ہو گئے سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق کی عوامی مقبولیت سے متاثر ہو کر عمران خان نے 2 قومی اسمبلی اور ایک صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا میجر طاہر صادق نے

 

تینوں نشستوں پر تاریخی کامیابی حاصل کر کے اٹک سے مسلم لیگ ( ن ) کے بڑے بڑے برج الٹ دیئے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری قافلے ، ریلیاں اور کاروان زین ہائوس باہتر پہنچنا شروع ہو گئے باہتر میں ٹریفک جام عوام کا حجم غفیر ڈی ایس پی فتح جنگ اعظم بٹ ، ایس ایچ او حامد کاظمی اور پولیس کی بھاری نفری بھی میجر طاہر صادق کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئی چیئرپرسن ایمان طاہر کی مؤثر انتخابی مہم مسلم لیگ ( ن ) کوششوں کے باوجود کامیاب نہ ہو سکی سہیل کمڑیال کو 64 ہزار ، شیخ آفتاب احمد کو 45 ہزار جبکہ چوہدری نثار کے بہنوئی آصف ملک کو 32 ہزار کی ووٹوں سے شکست فاش دے کر اٹک میں تحریک انصاف کا پرچم بلند کر دیا میجر طاہر صادق کی شاندار کامیابی کے بعد اٹک میں جشن کا سماں کئی

 

لوگوں نے تو مسلم لیگ ( ن ) کے سٹکر اور پوسٹر اتار کر میجر طاہر صادق اور تحریک انصاف کے جھنڈے اٹھا لیے تاریخ میں پہلی مرتبہ فتح جنگ شہر سے بھی میجر طاہر صادق کو واضح کامیابی حاصل ہوئی کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ کرنے والے لیگی چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرز بھی آصف ملک اور سہیل کمڑیال کی شکست نہ روک سکے فتح جنگ کے شہریوں نے قبل ازیں بلدیاتی انتخابات میں بھی مسلم لیگ ( ن ) کی مقامی قیادت کے خلاف فیصلہ دیا تھا مگر لیگی قیادت نے اقتدار کی چھڑی کے ذریعے شہریوں کا مینڈیٹ چوری کر کے چیئرمینی تو بنا لی مگر اپنی پوزیشن نہ بناسکے شہر کے اکثر پولنگ اسٹیشنز سے شیر کی آواز دب گئی بیلٹ باکس کھلنے پر پی پی پی کی حمایت کرنے والے کئی اہم مقامی لیڈروں کی اصل پوزیشن بھی عیاں ہو گئی سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کو ماضی میں اٹک سے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہٰی کو بھی کامیاب کرانے کا اعزاز حاصل ہے تحریک انصاف کے میجر طاہر صادق نے واضح کامیابی حاصل کی فتح جنگ شہر کی کامیابی کیلئے سابق تحصیل ناظم سردار افتخار احمد خان ، ملک نصرت ماجھیا ، سردار ممتاز ماجھیا ، حاجی اشتیاق احمد خان ، کونسلر ایم سی عابد عزیز ایڈووکیٹ ، میجر گروپ کے سردار پھتی خان ، کونسلران زبیر خان ، حاجی شفیق ، حاجی ضیاء الدین ، سابق وائس چیئرمین بلدیہ اعجاز احمد خان ساحر ، مظہر علی خان اور دیگر کا مرکزی کردار رہا میجر طاہر صادق نے اٹک کی سیاست کا رخ موڑ دیا ہے اٹک کی عوام نے میجر طاہر صادق کیساتھ اپنی امیدیں وابستہ کر لی ہیں

FOLLOW US