اسلام آباد (نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ بہاولنگر سے آزاد امیدوار ملک عمرفاروق نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی،اجمل چیمہ اور ملک عمرفاروق کو شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لئے ہم نے اپنا ہدف مکمل کر لیا ہے ،ہم نے حکومت سازی کے حوالے سے کافی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں بہت جلد عمران خان اس کا اعلان کر دیں گے ،انہوں نے کہا کہ بہاولنگر سے آزاد امیدوار ملک عمرفاروق نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی،ہم نے ان کو ایک نیا پاکستان بنانے کی آفر کی ہے،جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے،اجمل چیمہ نے آزاد لڑکر ایک پرانی سیاسی فیملی کو شکست دی ، جس پر ہم انہیں مبارکباد دیتے ہیں،18آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں، دیگرسے بھی بات جاری ہے،پنجاب اسمبلی کے18آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں،جن کا نظریہ ہم سے ملتا ہے انھیں پارٹی میں شامل کریں گے ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے نمبر گیم پوری کر لی ہے تاہم دوسری جانب عمران خان کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہوگئی ہیں اور ان میں وہ اتفاق دیکھنے میں آرہاہے جو کہ شائد آ ج سے پہلے نہ دیکھا گیا ہو گا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ بہاولنگر سے آزاد امیدوار ملک عمرفاروق نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی،اجمل چیمہ اور ملک عمرفاروق کو شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔