اسلام آباد(سی پی پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سوشل میڈیا پر ہفتے کے روز چھٹی ختم کرنے کی اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں اکثریت کے بعد حکومت سازی کی تیاری کررہی ہے اور وفاقی کابینہ میں اسد عمر کو وزیر خزانہ بنائے جانیکا امکان ہے۔گزشتہ چند روز سے سوشل
میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ اسد عمر وزارت خزانہ کا منصب سنبھالنیکے بعد بینکنگ سیکٹر اور بعض ایسے حکومتی ادارے جہاں ہفتے کے روز تعطیل ہوتی ہے اسے ختم کردیں گے۔ اسد عمر نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تردید کی اور کہا ہیکہ کسی دن کی چھٹی سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔