اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان ایوان صدرکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہی ہو گی اور کسی کی خواہش پہ حلف برداری کی تقریب باہر منعقد نہیں کی جا سکتی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ڈی چوک یاپریڈ گراؤنڈ میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی خواہش ظاہر کی تھی اور موقف اپنایا تھا کہ عمران خان ایوان صدر کے بند
کمرے اور محدود اور صرف کلغی والوں کے سامنے حلف برداری کے بجائے پبلک مقام پر حلف لینا چاہتے ہیں پبلک پلیس پر انکے ہزاروں پرستار اور حامی موجود ہونگے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا مگر ہر کام کا آغاز جہاں سے بھی ہوتا ہے پہلی بار ہوتا ہے۔ذرائع ایوان صدرکے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدرکے علاوہ باہر نہیں ہو گی،کسی کی خواہش پہ حلف برداری کی تقریب باہر منعقد نہیں کی جا سکتی،اس لئے وزیر اعظم کی حلف برداری ایوان صدر میں ہی ہو گی اور صدرمملکت ممنون حسین منتخب وزیر اعظم سے ایوان صدر میں حلف لیں گے۔