اسلام آباد(ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے نام کااعلان آئندہ 24گھنٹے میں کردیا جائےگا،عمران خان جس کے نام کا اعلان کریں گے،قبول کیاجائےگا۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کااعلان کردہ نام خیبرپختونخوا کے ایم پی ایزکوبھی منظورہوگا، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا
کہ میں وزیراعلیٰ بن رہا ہوں،انہوں نے کہا کہ عمران خان جو فیصلہ کریں گے سب کومنظورہوگا۔ جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے ،مطابق عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے2002 کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی ملک کے معروف ماہر علم نجوم منور علی اس سے قبل امریکہ کے عراق پر حملہ کرنے اور امریکہ کی اتحادی افواج کے افغانستان میں گوریلا جنگ سے تنگ آکر افغانستان چھوڑنے کی کوشش کی بھی پیش گوئی کر چکے ہیں اور یہ پیشگوئیاں وقت اور حالات کے ساتھ ساتھ درست ثابت ہوئی ہیں ماہر علم نجوم منور علی نے عمران خان سے متعلق جو پیش گوئی کی تھی 16سال کے بعد وہ پیش گوئی سچ ثابت ہوئی ہے انہوں نے عمران خان کے کامیاب ہونے اورجن حالات کاانہیں سامنا کرنا پڑے گا اس کے بارے میں علم نجوم منور علی نے کہا ہے کہ وہ دنیا میں ایک طاقتور ملک کے حکمران کی شکل میں ابھریں گے اور ترک کے صدر طیب اردگان کی طرح مضبوط اور طاقتورحکمران ثابت ہونگے اور انکے فیصلے ملک و قوم کے لئے انتہائی اہم ہونگے انکی پالیسیوں سے ملک ایک طاقتور مملکت کے طور پرپوری دنیا میں شناخت حاصل کرے گااوردنیا بھر میں پاکستان کے گرین پاسپورٹ کو
عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گاعلم نجوم منور علی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے گااور امریکہ کا جھکاؤ پاکستان کی طرف ہوگاجبکہ ملک کے تمام اہم ادارے مضبوط ہونگے کرپشن کا خاتمہ ہوگااورملک کے لٹیرے انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہونگے انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت سوئزر لینڈ سے واپس لانے میں کامیاب ہو جائیں گے علم نجوم منور علی نے مزید پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت کو استحکام حاصل ہو جائیگااورنواز شریف کی پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی جبکہ متحدہ مزیدابتری کا شکار ہو جائے گی اور گراف نیچے آئے گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ملک کے چاروں صوبوں میں جڑیں مضبوط ہوں گی اور کراچی میں تحریک انصاف کی عوامی حمایت پہلے سے زیادہ ہوگی علم نجوم منور علی نے کہا کہ زرداری دور حکومت کے نقصانات سے پیپلز پارٹی انتشار کا شکار ہو جائے گی جبکہ بلاول بھٹو کوپیپلز پارٹی کی ساکھ بچانے کے لئے بہت زیادہ جدو جہد کرنی پڑیگی۔(