اسلام آباد(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا کی وزارت اعلٰی کے لئے سرتوڑ لابنگ جاری ہے جس میں عاطف خان کو وزارت اعلٰی کے لئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ عمران خان نے پرویز خٹک اور اسد قیصر کو قومی سیٹ چھوڑنے سے منع کر دیا ہے ۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے لئے گزشتہ دو روز سے سرتوڑ لابنگ جاری ہے جس میں وزارت اعلی
کے لئے کے پی کے کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے مگر عاطف خان کو وزارت اعلی کے لئے گرین سگنل مل گیا ہے کیونکہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کو قومی نشستوں کی ضرورت ہے اس لئے عمران خان نے پرویز خٹک اور اسد قیصر کو قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے سے منع کر دیا ہے اور پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے عاطف خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ۔