کراچی (نیوزڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم حکومت میں شامل نہیں ہوں گے۔ہم الیکشن کمیشن میں دھاندلی کے خلاف درخواست لیکر جا رہے ہیں،،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ پارٹی نے واضح کردیا ہے ہم حکومت میں نہیں جا رہے، ?جب وزیر اعظم کا ووٹ دینے کا معاملہ آئے گا تو جمہوریت کیلئے فیصلہ
کریں گے، ایم کیو ایم کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستوں کو مسترد کردیا، پی ٹی آئی کے امیدواروں کی درخواستوں پر آر اوز نے دوبارہ گنتی کرائی، فاروق ستار نے کہا کہ این اے 239 سہیل منصور 300 ووٹ سے ہارے اور 3200 ریجیکٹ ہوئے، اگر دوبارہ گنتی ہوتی تو وہ جیت جاتے، ایم کیو ایم کو ہرایا گیا مینڈیٹ چرایا گیا، جہاں سے ہمارے امیدوار جیتے وہاں ہمارے ایجنٹس کو نہیں نکالا گیا، باقی حلقوں سے ہمارے ایجنٹ نکالے گئے ، پولنگ اسٹیشن پر راتوں رات قبضہ کیا، ف کس نے قبضہ کیا وہ کارکنان کے اجلاس میں بے نقاب کریں گے، فارم 45 نہیں دیا گیا مرضی سے اپنے امیدوار جتوائے گئے، ?جہاں جہاں ہمیں ہرایا گیا وہاں وہاں دوبارہ الیکشن ہونے چاہئے، اسٹیبلشمنٹ کو نیوٹرل ہونا چاہئے یہی ہمارے لئے کافی ہے۔