Saturday November 2, 2024

“نوازشریف کی بیماری کا بتا کر انھیں لندن منتقل کیا جانے والا ہے کیونکہ ڈیل ہو چکی ہے ،جسے ان دوملکوں نے کروایا ہے ـــــ” ہر درست پیشگوئی کرنے والے سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر ڈالا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے حلف اٹھانے سے پہلے ایک اوراین آر او ہونے جا رہا ہے۔معروف صحافی و تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کا دعویٰ ۔نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا سامان رائیونڈ سے منتقل کیا جا چکا ہے۔جب کہ نواز شریف کے قربی دوست منیر ایک دو ممالک کے تعاون سےان کی بیرون

 

ملک منتقلی کی کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ این آر او کروانے میں متحدہ عرب امارات اور ایک اور ملک شامل ہے۔نواز شریف کے ڈاکٹر کے مشورے پر ہی نوازشریف کی بیماری کو بنیاد بنا کر منتقل کیا جائے گا۔دوسری جانب پمز کے میڈیکل ڈاکٹرز کی ٹیم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حالت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے لندن کے ڈاکٹروں سے میڈیکل ہسٹری معلوم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ عارضی چیک اپ میں نواز شریف کے کولیسٹرول لیول 127 معمول سے بڑھ کر ہے اور ان کے یوریا کی مقدار 40 بھی بڑھی ہوئی ہے اور خون کے خلیے جو زیرو سے 4 فیصد ہونے چاہئیں وہ بھی 11.1 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پمز میں زیر علاج سابق وزیر اعظم

 

نواز شریف کی حالت مزید خراب ہونے لگی ہےجہاں پر ڈاکٹرز نے ان کے عارضی چیک اپ کیا تو وہ مطمئن نہیں ہوئے ۔جس کے بعد ان کے خون اور یورین کے ٹیسٹ لئے گئے اور ان کا بلڈ پریشر بھی چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ ان کا بلڈ پریشر بھی بڑھا ہوا ہے اور ان کی دائیں ٹخنے میں سوجن بھی ہے جبکہ ان کی میڈیکل رپورٹس میں ایچ بی لیول 14 ہے اور کولسٹرول لیول 127 معمول سے کم ہے ۔یوریا کی مقدار 40 بڑھی ہوئی ہے اور خون میں سوڈیم 141 اور پوٹاشیم کی مقدار 3.8 ہے اور نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس ایک لاکھ 67 ہزار ہیں اور خون کے خلیے جو کہ 0 سے 4 فیصد ہونے چاہئیں وہ 11.1 فیصد تک پہنچ چکے ہیں ۔جس کے بعد سی سی یو میں داخل نواز شریف کے ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم کی حالت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کے لندن کے ڈاکٹروں سے ہسٹری جاننے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پرانی معلومات کو مد نظر رکھتے ہوئے دوائیاں تجویز کی جا سکیں ۔واضح رہے کہ نواز شریف لندن میں 2 مرتبہ ہارٹ سرجری کرا چکے ہیں اور وہ عموما چیک اپ کیلئے بھی لندن سے علاج کرا رہے تھے ۔

FOLLOW US