Saturday September 21, 2024

عابد شیر علی تو جادو گر نکلے، اسلام آباد میں قائم عالی شان کوٹھی کی مالیت صرف کتنے لاکھ روپے نکلی بینکوں میں کتنی رقم ،کتنا قرض اور اہلیہ کے نام کتنی اراضی ، چونکا دینے والی تفصیلات

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018میں سیاستدانوں کی جائیدادوں کی تفصیلات منظر عام پرآنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے اثاثوں کی بھی تفصیلات سامنے آگئیں۔ عابد شیر علی نے کل اثاثہ جات کی مالیت 9 کروڑ 4 لاکھ روپے ظاہر کی ہے ٗ اپنے بینک اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 45 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نے اپنے اثاثوں میں اسلام آبادمیں قائم کوٹھی کی مالیت صرف7لاکھ 75ہزارروپے ظاہرکی جبکہ آمدن میں صرف تنخواہ،پلاٹس کی مکمل تفصیل بھی جمع نہیں کروائی اور 2016کے غیر ملکی سفر کی معلومات بھی درج نہیں کی گئی۔عابدشیرعلی کے ذمے5کروڑ10 لاکھکاقرض

واجب الادا ہے، 2 پلاٹس خریدنے کیلئے 98 لاکھ 65 ہزارروپے ادا کیے ہوئے جبکہ اسلام آباد میں ایک پلاٹ کے آدھے مالک بھی ہیں ۔ ان کے ایک بینک اکاؤنٹ میں ایک کروڑ80 لاکھ،دوسرے میں 11لاکھ79 ہزا ر موجود ہیں ۔دوسر ی جانب عابد شیر علی کی اہلیہ بینک بیلنس سمیت دو کروڑ 30 لاکھ 54 ہزار کی مالک ہیں اور ان کے پاس 200 تولے سونا بھی ہے ۔ عابدشیرکی اہلیہ فاطمہ عابدکی ایل ڈی اے سٹی میں 2کنال اراضی کی قیمت74لاکھ ظاہرکی گئی ہے ۔

FOLLOW US