Saturday September 21, 2024

پریس کانفرنس کے دوران گونواز گو کے نعرے لگے تو زعیم قادری نے ایسا کیا کیا کہ نوازشریف کا خون مزید کھول اٹھے گا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما زعیم قادری نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ ڈالا ہے اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔ اپنی پریس کانفرنس کے دوران زعیم قادری نے حمزہ شہباز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔اور کہا ہے کہ میں کوئی ان کا مالشیاہوں اور نہ ہی لاہور حمزہ شہباز شریف ان کے باپ کی ذاتی جاگیر ہے ۔ مجھے یہ لوگ سیاسی یتیم کہتے ہیں۔ میں سید خاندان سے ہوں اور میرے بڑوں کی تحریک پاکستان اور

پارٹی کے لئے خدمات ہیں اور آج انھوںنے ابن الوقت لوگوں کو آگے لانے کا فیصلہ کرکے مجھے مجبور کیا کہ میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں ۔ اس موقع پر ان کے حامیوں نے گونواز گو کے نعرے لگانے شروع کر دیے ۔ تاہم ناراض لیگی رہنمائوں میں سے کسی نے بھی کارکنوں کو نہیں روکا ۔

FOLLOW US