Saturday September 21, 2024

شہبازشریف کے اثاثے تو کچھ بھی نہیں ان کی اہلیہ نصرت شہباز کے کتنے کروڑ کے اثاثے ہیں حیرت کے بڑے جھٹکے کےلئے تیار ہوجائیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018میں ملکی سیاستدانوں کے اثاثوں کی ایسی تفصیلات سامنےآنا شروع ہو گئی ہیں کہ دیکھنے سننے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی ہیں۔ شہبازشریف نے بھی دو شادیاں کر رکھی ہیں ان کی ایک اہلیہ کا نام تہمینہ درانی جبکہ دوسری کا نام نصرت شہبازہے ۔ شہباز شریف نے کاغذات میں اپنی دونوں بیگمات

مزید پڑھیں: رانا ثنا اللہ کتنے کروڑ کے اثاثوں کے مالک نکلے پانچ سالوں میں اثاثے کتنے کروڑ بڑ ھ گئے ، حیران کن صورتحال

نصرت بھٹو اور تہمینہ درانی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی ظاہر کی ہیں،میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اپنے شوہر سے بھی زیادہ امیر نکلی ہیں جن کے مجموعی اثاثوں کی قیمت 22کروڑ 56لاکھ ہے۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ نصرت شہباز کے ماڈل ٹاؤن میں 10 کنال کے گھر کی مالیت 12 کروڑ 87 لاکھ روپے ہے جب کہ ان کے مری ڈونگا گلی میں سوا 9 کنال کے نشاط لاج کی مالیت 5 کروڑ 78 لاکھ روپے ہے۔نصرت شہباز قصور میں 809 کنال اراضی پر مشتمل 9 جائیدادوں کے شیئرز کی مالک ہونے کے ساتھ ساتھ قصور میں ان کی جائیدادوں کی مجموعی مالیت 26 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے،سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نصرت شہباز کے مختلف کمپنیوں میں 87 لاکھ روپے مالیت کے شیئرز، 17 لاکھ روپے کی جیولری اور 5 مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس میں ایک کروڑ 89 لاکھ روپے کا بیلنس ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: “لاہور حمزہ شہباز کے باپ کی جاگیر نہیں ہے ” زعیم قادری کے دھماکے دار بیان پر شہبازشریف کا بھی رد عمل سامنے آگیا

مزید پڑھیں: “لاہور حمزہ شہباز کے باپ کی جاگیر نہیں ہے ” زعیم قادری کے دھماکے دار بیان پر شہبازشریف کا بھی رد عمل سامنے آگیا

FOLLOW US