Saturday September 21, 2024

رانا ثنا اللہ کتنے کروڑ کے اثاثوں کے مالک نکلے پانچ سالوں میں اثاثے کتنے کروڑ بڑ ھ گئے ، حیران کن صورتحال

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ اللہ 7 کروڑ ساڑھے 84 لاکھ کے اثاثوں کے مالک، تین گھر، 10 ایکڑ زرعی اراضی، 2 پلازے بھی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق رانا ثنااللہ 7 کروڑ 84 لاکھ 52 ہزار روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ 5برسوں میں اثاثے تین کروڑ 56لاکھ روپے بڑھ گئے۔ سابق وزیر قانون پنجاب کے اثاثوں میں 2 گھر، ایک زیر تعمیر گھر، 4پلاٹس، 10ایکڑ زرعی اراضی، 9دکانیں، زیر تعمیر پراپرٹی سمیت

مزید پڑھیں: نگران وزیر اعظم نے مغلیہ دور کے جلال الدین محمد اکبر کی یاد تازہ کر دی ظل سبحانی ناصر الملک نے چند قدموں کا فاصلہ کتنی گاڑیوں کے حصار میں طے کیا کتنی سکیورٹی تعینات تھی، انتہائی افسوسناک صورتحال

2 پلازے شامل ہیں۔رانا ثنااللہ کے پانچ مختلف بینک اکاؤنٹس میں 60 لاکھ 74 ہزار موجود ہیں جبکہ وہ 2 کروڑ 90 لاکھ 50 ہزار کے مقروض بھی ہیں۔ سابق صوبائی وزیر نے اپنے زیر استعمال گاڑی کی ملکیت 75 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: “ہارلے سٹریٹ کوئی ہسپتال ہے ہی نہیں بلکہ شریف خاندان کا ذاتی کلینک ہے اس سے کوئی بھی خبر باہر نہیں نکلتی، صرف حسین اور حسین نواز ہی باہر آکر بات کرتے ہیں اصل ٹارگٹ سزا سے بچنا اور شہباز شریف کو راستے سے ہٹانا ہے” سینئر ملکی سیاستدان اعتزاز احسن نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ کھلبلی ہی مچ گئی

FOLLOW US