Saturday September 21, 2024

“لاہور حمزہ شہباز کے باپ کی جاگیر نہیں ہے ” زعیم قادری کے دھماکے دار بیان پر شہبازشریف کا بھی رد عمل سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر خود مسلم لیگ (ن)کو بھی داخلی انتشار کا سامنا ہے اور صورتحال پریشان کن موڑ اختیار کر گئی ہے۔ لندن میں موجود شہبازشریف سے میڈیا کے نمائندوں نے زعیم قادری کی پریس کانفرنس کے حوالے سے سوال کیا ۔ جس پر شہبازشریف نے جواب دینے کی بجائے سوال ہی گول کر دیا ۔ شہبازشریف نے زعیم قادری کی پریس کانفرنس کے

حوالے سے اپنا رد عمل دینے سےہی انکار کر دیا ۔ جبکہ سوال دہرانے پر شہباز شریف نے صرف اتنا کہا کہ پاکستان واپس جاکرٹکٹ کی تقسیم کے معاملات خود طے کروں گا ۔

FOLLOW US