Sunday November 10, 2024

زعیم قادری نے تو صرف آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا مسلم لیگ (ن) کے دور کے طاقتور رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا بھی اعلان کر ڈالا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن)کو ایک اور بہت بڑے سیٹ بیک کا سامنا کرنا پڑگیا ہے ۔ زعیم قادری کی دھواں دار پریس کانفرنس کے فوری بعد مسلم لیگ (ن) کے ایک اور اہم رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی نے پارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ،مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اعجاز احمد تحریک

انصاف میں شامل ہو گئے مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی اعجاز احمد متعدد مقامی رہنماوں سمیت پاکستان تحریک انصاف شامل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اس وقت اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے۔ایک جانب کرپشن کے الزامات اور دوسی جانب اندرونی خلفشار نے سابقہ حکمران جماعت کو کمزور سے کمزور ترین کر دیا۔ختم نبوت کے معاملے کے ساتھ چھڑ چھاڑ اور اس طرح کے دیگر معاملات نے مسلم لیگ ن کی عوامی ساکھ کو بھی بے حد متاثر کیا ہے۔جس کے باعث لوگوں نے اگلے الیکشن میں سابقہ حکمران جماعت کوووٹ دینے سے بھی انکار کرنے کا اظہار شروع کر دیا۔اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قلعہ سمجھنے جانے والے لاہور میں مسلم لیگ ن کا شیرازبکھر چکا ہے۔سابق وزیر و رہنما مسلم لیگ ن زعیم قادری نے پارٹی سے بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں حمزہ شہباز کا مالشیا نہیں ہوں اور نہ ہی سیاسی یتیم ہوں۔انکا کہنا تھا کہ میں اس مرتبہ آزاد الیکشن لڑوں گاا ور میرا الیکشن حمزہ شہباز کے خلاف اعلان جنگ ہے۔۔انکا کہنا تھا کہ میں حمزہ شہباز کا مالشیا نہیں ہوں اور نہ ہی سیاسی یتیم ہوں۔انکا کہنا تھا کہ میں اس مرتبہ آزاد الیکشن لڑوں گاا ور میرا الیکشن حمزہ شہباز کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

FOLLOW US