Saturday September 21, 2024

میری بیوی سید زادی ہے، مریم نواز نے ان کے بارے میں کیا انتہائی شرمناک بات کہی ؟ زعیم قادری بتاتے ہوئے غصے سے کانپنے لگے ،

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) زعیم قادری کی پریس کانفرنس جاری ہے جس میں انہوںنے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز شریف کے متعلق بہت ساری باتیں کیں ، ان کا کہنا تھا کہ میری سیاست چلے یا نہ چلے میرا جینا مرنا اب عوام کیساتھ ہے ۔ انہوںنے حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ سن لو ! یہ لاہور تمہارے اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں ہے نہ ہی میں کوئی مالشیا ہوں کہ حمزہ شہبا ز کے جوتے پالش کرتا پھروں ، انہوںنے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمائوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا اور میرا الیکشن حمزہ شہباز کیخلاف ہوگا،

زعیم قادری نے پریس کا نفرنس ےسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری بیوی سید زادی ہے اور مریم نواز نے اس کے بارے میں کہا کہ میں چائے پلانے والیوں (اپنی نوکرانیوں کو) اپنے ساتھ شامل نہیں کرسکتی جو انتہائی ذلت آمیز بات تھی جبکہ شہباز شریف نے مجھے کہا کہ پارٹی میں کچھ لوگوں کو تمہاری شکل پسند نہیں ، انہوں نے پریس کا نفرنس کے اختتا م میں بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جبکہ دوسری جانب تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق زعیم قادری کی اہلیہ نے مسلم لیگ کی ترجیحی نشستوں سے پر ہونے والے الیکشن سے دستبردار ہو گئی ہیں ۔

FOLLOW US