Saturday September 21, 2024

زعیم قادری کے پارٹی چھوڑنے کے اعلان اور سنگین الزامات پر مسلم لیگ (ن) کی ایک اور انتہائی اہم شخصیت میدان میں آگئی ، دھماکے دار بیان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما زعیم قادری کے پارٹی چھوڑنے اور آزاد الیکشن لڑنے کے اعلان نے پارٹی میںکھلبلی مچا دی ہے ۔ زعیم قادری کی جانب سے حمزہ شہباز پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں جس پر مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود بھی میدان میں آگئے ہیں اور زعیم قادری کے اقدام کو جلد بازی

قرار دے ڈالا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود نے زعیم قادری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا حق ہوتا ہے وہ جس امیدوار کو جہاں مناسب سمجھے اسے وہاں سے الیکشن لڑائے اور زعیم قادری کی صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ میں کوئی ابہام نہیں تھا لیکن وہ این اے کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کی خواہش رکھتے تھے۔رانا مشہور کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم حمزہ شہباز نے نہیں پارلیمانی بورڈ نے کی، سمجھ نہیں آئی انہوں نے حمزہ کو کیوں ٹارگٹ کیا جب کہ سارے معاملات گھر بیٹھ کر حل ہوسکتے تھے، انتہائی قدم اٹھانے کی ضرورت نہیں تھی، زعیم قادری نے جلد بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے زعیم قادری کو سمجھایا بھی تھا کہ شہبازشریف کو انے دیں مسئلہ حل کرلیں گے جب کہ زعیم قادری کی پارٹی کیلئے خدمات اور وابستگی تھی ان کئی علیحدگی بہت افسوسناک بات ہے۔واضح رہے زعیم قادری نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز سن لو لاہور تمہارے اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں جبکہ میں تمہارے بوٹ پالش نہیں کرسکتاواضح رہے زعیم قادری نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز سن لو لاہور تمہارے اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں جبکہ میں تمہارے بوٹ پالش نہیں کرسکتا

FOLLOW US