Saturday September 21, 2024

“ہارلے سٹریٹ کوئی ہسپتال ہے ہی نہیں بلکہ شریف خاندان کا ذاتی کلینک ہے اس سے کوئی بھی خبر باہر نہیں نکلتی، صرف حسین اور حسین نواز ہی باہر آکر بات کرتے ہیں اصل ٹارگٹ سزا سے بچنا اور شہباز شریف کو راستے سے ہٹانا ہے” سینئر ملکی سیاستدان اعتزاز احسن نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ کھلبلی ہی مچ گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سینئر ملکی سیاستدا ن اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ہارلے سٹریٹ کوئی ہسپتال ہے ہی نہیں بلکہ یہ ایک کلینک ہے اور یہ شریف خاندان کی اپنی ملکیت ہے جس سے کوئی بھی خبر باہرنہیں آسکتی صرف نوازشریف کے مفرور بیٹے ہی میڈیا سے بات کرسکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف سزا سے بچنے کےلئے تاخیر ی حربے استعمال کرر ہے ہیں اور ان کا اصل مقصد شہبازشریف کا پتہ کاٹ کر مریم نواز

کو یاتو وزیراعظم بنایا جائے یا پھر وہ اپوزیشن لیڈر بن جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلے بھی شہباز شریف سے ہاتھ کرگئے، اعلان شہباز کا کیا وزیراعظم شاہد خاقان کو بنایا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ ان کے ہاتھی کی طرح دکھانے کے دانت اور کھانے کے دانت اورہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جیالے 25 جولائی کو پولنگ اسٹیشنز پر رہیں تو فتح کے ڈھول بجاتے واپس آئیں گے۔

FOLLOW US