Saturday September 21, 2024

الیکشن میں فیصلہ کن کردار اداکرنے والے صوبہ پنجاب میں پارٹیوں کی سیاسی پوزیشن تبدیل ہو گئی نئے سروے کے نتائج نے ہر ایک کو حیران کر ڈالا،

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جولائی کی 25تاریخ کو ہونے والے الیکشن میں پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں پارٹیو ں کی پوزیشن کے حوالے سے کیے گئے سروے کے حیران کن نتائج سامنے آگئے ہیں۔ پنجاب جہاں سے قومی اسمبلی کی 60فیصد نشستوں کےلئے حلقے موجود ہیں ، کا کسی بھی وفاقی حکومت کے انتخاب میں اہم کردار ہوتا ہے ۔ حالیہ سروے کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں مقبولیت کا گراف حیران کن حدتک بلند ہو گیا ہے ۔ تاہم ان اعداد و شمار کے مطابق مسلم لیگ (ن)مقبولیت کے اعتبار سے تاحال سرفہرست ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے اس سروے کی

رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں یکدم بڑا اضافہ ہوا ہے۔ تاہم پنجاب میں ن لیگ کو اب بھی برتری حاصل ہے۔پنجاب بھر میں ن لیگ کی مقبولیت اب بھی 52 فیصد کی سطح پر ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کی مقبولیت 37 فیصد کے قریب ہے۔ تاہم دوسری جانب پنجاب کی سیاست میں سب سے اہم کردار ادا کرنے والے جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کو ن لیگ پر برتری حاصل ہے۔ یہاں تحریک انصاف کی مقبولیت 50 فیصد سے زائد جبکہ ن لیگ کی مقبولیت 40 فیصد سے کم ہے

FOLLOW US