Saturday September 21, 2024

ن لیگ کا داہنا ہاتھ سمجھے جانے والے زعیم قادری تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ؟ سعد رفیق زعیم قادری کی پریس کانفرنس روکنے کیلئے کیوں منتیں کرنے گئے ؟ دھماکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) زعیم قادری کی پریس کانفرنس جاری ہے جس میں انہوںنے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز شریف کے متعلق بہت ساری باتیں کیں ، ان کا کہنا تھا کہ میری سیاست چلے یا نہ چلے میرا جینا مرنا اب عوام کیساتھ ہے ۔ انہوںنے حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ سن لو ! یہ

لاہور تمہارے اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں ہے نہ ہی میں کوئی مالشیا ہوں کہ حمزہ شہبا ز کے جوتے پالش کرتا پھروں ، انہوںنے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمائوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا اور میرا الیکشن حمزہ شہباز کیخلاف ہوگا، زعیم قادری نے پریس کا نفرنس ےسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری بیوی سید زادی ہے اور مریم نواز نے اس کے بارے میں کہا کہ میں چائے پلانے والیوں (اپنی نوکرانیوں کو) اپنے ساتھ شامل نہیں کرسکتی جو انتہائی ذلت آمیز بات تھی جبکہ شہباز شریف نے مجھے کہا کہ پارٹی میں کچھ لوگوں کو تمہاری شکل پسند نہیں ، انہوں نے پریس کا نفرنس کے اختتا م میں بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جبکہ دوسری جانب تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق زعیم قادری کی اہلیہ نے مسلم لیگ کی ترجیحی نشستوں سے پر ہونے والے الیکشن سے دستبردار ہو گئی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  “”جتنی کرپشن اور کرپٹ لوگ تحریک انصاف میں ہیں ،کسی اور پارٹی میں نہیں ہیں” عمران خان کی سب سے قریبی شخصیت نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پھٹ پڑی، دھماکے دار بیان

مزید پڑھیں:  داعش کے شدت پسندنے ایک مشہور فحش ماڈل سے رابطہ کرکے اسے ایک ایسی بات کہی کہ وہ فوراً اس کی دلہن بننےشام چلی گئی

FOLLOW US