Saturday September 21, 2024

چودھری نثار کے بعدمسلم لیگ (ن) کی ایک اور بڑی شخصیت پارٹی چھوڑنے کو تیار آج چار بجے پریس کانفرنس میں کیا اہم اعلانات ہونے والے ہیں ، بڑی خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کو الیکشن نزدیک آتے ہی بدترین اندرونی خلفشار اور آپسی اختلافات کا سامنا ہے ۔ کئی اہم سیاسی رہنما اور سابق ارکان اسمبلی نے اپنی سیاسی وابستگی کو چھوڑ کر دیگر سیاسی جماعتوں میں شامل ہونےکا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ کئی رہنما ایسے ہیں جو الیکشن 2018میں آزاد رکن کی حیثیت سے سامنے آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے امیدوارو ں کو ٹکٹ جاری کرنے کا سلسلہ بھی تک ملتوی کیا ہواہے جس کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن)کی کئی اہم شخصیات میں بے چینی اور اضطراب کی کیفیت پائی جاتی ہے۔اب مسلم لیگ (ن) کے

مزید پڑھیں:  ” میں نے دیکھا کہ ذوالفقار بھٹو اور ان کی بیٹی بے نظیر جیل میں چارپائی پر بالکل ساتھ ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور دونوں نے اپنے منہ ایک دوسرے کے”” جیل حکام نے ایسا کیا دیکھ لیا جس پر بے نظیر بھٹو شدید ناراض ہو گئیں، چونکا دینے والی رپورٹ

اہم رہنما زعیم قادری نے بھی پارٹی قائدین کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پربڑا سیاسی فیصلہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور انھوںنے آج شام چار بجے پریس کانفرنس کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ زعیم قادری اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے کوئی اہم اعلان کریں گے۔

FOLLOW US