اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مستقبل قریب میں حکومت سازی کےلئے پیپلزپارٹی کو ساتھ ملانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ایک تقریب کے دوران صحافی ندیم ملک نے ان سے یہ سوا ل کیا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ کیا الیکشن 2018میں عمران خان کا حکومت سازی کےلئے پیپلزپارٹی کو ساتھ ملانے کا کوئی امکان موجود ہے ؟ جس پر جواب دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ اس کاکوئی امکان نہیں ۔ اس کا امکان ماضی میں تھا ۔ بلکہ ایسا ایک موقع بھی موجود تھا لیکن بلاول بھٹو زرداری نے اس کا فائدہ نہیں اٹھایا ۔
اس لئے میں یہ سمجھتاہوں کہ عمران خان اب ایسا کچھ نہیں کریں گے ۔تاہم میرا ذاتی مشورہ یہ ہے کہ خان صاحب اگر حکومت سازی چاہتےہیں تو انھیں اپنے ساتھ کسی دوسرے کو بھی موقع دینا ہوگا