لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے اور سابق رکن اسمبلی حمزہ شہباز کی الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی اثاثوث کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔ حمزہ شہباز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس 43 لاکھ 70 ہزار روپے بینک بیلنس ہے اور وہ 21 ملزمیں شیئرہولڈرہیں۔حمزہ شہباز نے اپنے اثاثوں میں دو اہلیہ کا بھی ذکر کیا ہے جن میں ایک اہلیہ رابعہ شہباز اوردوسری کانام
مہرالنساہے۔عام انتخابات سے قبل امیدواروں کی جانب سے اثاثے ظاہر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبا زکے ظاہر کردہ اثاثوں کے مطابق حمزہ شہباز 155 کنال اراضی کے مالک ہیں اور ان کے نام پر کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے