Saturday September 21, 2024

عمران خان کا سخت رویہ آؑڑے آگیا بنی گالہ کے باہر ٹکٹوں کےلئے احتجاج کرنے والی اہم شخصیت کے ساتھ کیا ہوا الیکشن میں اس کا کیا نتیجہ نکلنے والا ہے، حیران کن صورتحال

منڈی بہاوالدین(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدرچوہدری لیاقت علی رانجھادھرناختم کرنے کے بعدواپس پہنچ گئے،چیئرمین عمران خان نے بنی گلہ میں احتجاج کرنے والوں کی ایک نہیں سنی،دیرینہ کارکن ناراض ضلع منڈی بہاوالدین میں پی ٹی آئی کی جانب سے غیرمنصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم پرکارکن بددل ہوگئے،نتائج غیرمتوقع ہونے

کاامکان،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں تیزی کے ساتھ حلقوں کی ٹکٹوں کی تقسیم پرپیداہونے والی تبدیلیوں نے غیرمتوقع صورتحال پیداکردی ہےوہ جماعت جیسے الیکشن کی ابتداء میں سمجھاجارہاتھاکہ ہرحلقہ سے مضبوط امیدوارمیدان میں اتارے گی اورناراض لوگوں کواعتماد میں لیکرفیصلے کرے گی لیکن منڈی بہاوالدین میں اس کے برعکس ہوا،حلقہ پی پی 65سے سابق ایم اپی اے طارق محمودساہی کوٹکٹ سے مایوسی ہوئی،حلقہ پی پی 66سے دیرینہ ساتھی شکیل گلزارکوٹکٹ نہیں مل سکا،حلقہ پی پی 67سے سابق ضلعی صدرلیاقت رانجھابھی بنی گلہ احتجاج کے بعدمایوس گھرلوٹ آئے،حلقہ پی پی 68سے فخرحیات لالیکانے قومی اسمبلی کاٹکٹ نہ ملنے پرپارٹی کوخیربادکہہ کرجیالے بن گئے،اوراسی طرح ہرحلقہ سے پرانے لوگوں کومایوسی کاسامنارہا،جس کے بعدانتخابی صورتحال میں تبدیلی واضح دکھائی دے رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدرچوہدری لیاقت علی رانجھادھرناختم کرنے کے بعدواپس پہنچ گئے،چیئرمین عمران خان نے بنی گلہ میں احتجاج کرنے والوں کی ایک نہیں سنی،دیرینہ کارکن ناراض ضلع منڈی بہاوالدین میں پی ٹی آئی کی جانب سے غیرمنصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم پرکارکن بددل ہوگئے،نتائج غیرمتوقع ہونے کاامکان پی ٹی آئی میں تیزی کے ساتھ حلقوں کی ٹکٹوں کی تقسیم پرپیداہونے والی تبدیلیوں نے غیرمتوقع صورتحال پیداکردی ہے

FOLLOW US