Saturday September 21, 2024

شیخ رشید کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے دو ناراض گروپ پھر سے اکٹھے ہو گئے، الیکشن میں نیا لائحہ عمل طے کر لیا گیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف مسلم لیگ (ن)کے ناراض دو دھڑوں کے درمیان صلح ہوگئی اور دونوں دھڑوں نے مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطا بق مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی ہدایت پر سینیٹر چوہدری تنویر سے حنیف عباسی نے ملاقات کی اس موقع پر راولپنڈی سے شیخ رشید کے خلاف انتخاب لڑنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات سابق لیگی ایم این اے طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پر ہوئی جس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ شیخ رشید کے خلاف دونوں دھڑے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔ ملاقات کے دوران مسلم لیگ(ن)سے تعلق رکھنے والے میئر

راولپنڈی سردار نسیم بھی شریک تھے۔ وا ضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور 62 سے کاغذات نامزدگی پہلے ہی منظور ہوچکے ہیں۔سینیٹر چوہدری تنویر احمد خان اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی قیادت میں مسلم لیگ( ن)راولپنڈی میں دو واضح دھڑوں میں تقسیم تھی اور مقامی قیادت کی باہمی چپقلش کی وجہ سے مرکزی قیادت بھی مخمصے کا شکار تھی۔

FOLLOW US