Saturday September 21, 2024

بختاور بھٹو کا آئسکریم کھانے کو دل چاہا تو وزیراعظم کا جہاز انھیں کہاں لے گیا، بے نظیر بھٹو نے اپنے بچوں کو شاپنگ میں آسانی کےلئےپارلیمنٹ کے سامنے کیا چیز بنوا ڈالی آصف زرداری نے اسلام آباد کی کون سی مہنگی ترین زمین انتہائی معمولی قیمت میں خریدی، انکشافات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر اور سابق وفاقی وزیر سیدہ عابدہ حسین نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر ایک کتاب لکھی ہے ۔ عابدہ حسین لکھتی ہیں کہبے نظیر نے پارلیمان کی عمارت کے سامنے ایک ڈپارٹمنٹ سٹور تعمیر کرنے کا بھی حکم دیا، تاکہ وہ اور اُن کے بچے بغیر کسی تکلیف کے آرام سے وہاں شاپنگ کر سکیں۔ وہ یہ

بھی بتاتی ہیں کہ بے نظیر کے بچوں کو اور اُن کے دوستوں کو بار بار کراچی سے لانے اور واپس بھجوانے کیلئے وزیر اعظم کا جہاز مسلسل استعمال کیا گیا۔ ایک مرتبہ بے نظیر کی بیٹی بختاور کو کراچی میں کھلنے والے ’باسکن اینڈ روبنز‘ سٹور سے آئیس کریم کھانے کیلئے وزیر اعظم کا جہاز اُنہیں کراچی لیکر گیا۔یوں، بے نظیر کے خلاف بھی کرپشن کے الزامات سر اُٹھانے لگے اور بالآخر مخلف سیاسی جماعتوں کے شدید دباؤ کے نتیجے میں صدر غلام اسحٰق خان نے آئین کی دفع 58-2 (b) استعمال کرتے ہوئے بے نظیر حکومت کو برخاست کر دیا۔بے نظیر نے 1993 میں ایک مرتبہ پھر انتخابات جیت کر وزیر اعظم کا منصب سنبھالا۔ اپنی دوسری مدت کے دوران بے نظیر نے اپنی پارٹی کے ایک لیڈر فاروق لغاری کو صدر منتخب کرایا۔اس دوران، اُنہوں نے مبینہ طور پر ایوانِ وزیر اعظم کی تزئین و آرائش کا ٹھیکہ اپنےایک کزن اور اس کی بیگم کو دے دیا۔ اُدھر اُن کے شوہر آصف زرداری نے راولپنڈی میں راول لیک کے نزدیک زمین کا ایک بڑا ٹکڑا زبردستی کوڑیوں کے مول خرید لیا اور وہاں لیک ویو ہوٹل تعمیر کر لیا۔یوں، دوسری مدت کے دوران بھی بے نظیر اور اُن کی حکومت پر کرپشن کے الزامات لگنے لگے اور پھر بے نظیر کے اپنے منتخب کردہ صدر فاروق لغاری نے اُن کی حکومت کو برطرف کر دیا۔

FOLLOW US