Saturday September 21, 2024

پہلے ریحام خان کی کتاب ، پھر زلفی بخاری کا مسئلہ، پھر سیتا وائٹ کیس عمران خان کے خلاف مرحلہ وار یہ سب کچھ کون کر رہا ہے ،اور کیوں ، حیران کن صورتحال

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی اور اینکر سمیع ابراہیم کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست آج بھی تبدیلی کے ویژن پر قائم ہے لیکن اس وقت چاروں طرف سے ان کا گھیرائوکیا جا رہا ہےتاکہ ان کو اقتدار میں آنے سے روکا جا سکے۔ اس کےلئے چند میڈیا گروپس مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر پوری طرح متحرک ہو گئے ہیں۔ جتنے بھی

سکینڈلز اچھالے جا رہے ہیں ان سب کا مقصد بڑا واضح ہے ۔ پہلے ریحام خان کی کتاب سامنے لائی گئی ۔ اس کے بعد افتخار چودھری کو سیتا وائٹ کے کیس کے ساتھ کھڑا کر دیا گیا ۔ پھر جہاز کا ایشو پیدا کیا گیا ۔ ۔افتخار چوہدری کو پتہ ہے کہ کاغذات نامزدگی پر ان کا اعتراض مسترد ہوگا وہ چاہتے ہیں کہ الیکشن تک ایسے ہی ماحول کو رکھیں جس میں عمران خان کے کردار پر بات ہوتی رہے۔سب نے عمران خان کو چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے ۔چاہئے وہ میڈیا ہو یا انتظامیہ،چاہئے وہ انٹیلیچکوئل ہیں۔اس وقت جتنے گورنرز ہاؤس ہیں ۔اس میں چاہئے پنجاب ہو یا سندھ یا پھر خیبر پختونخوا وہ( ن) لیگ کے سیاسی ہیڈکوارٹرز بن چکے ہیں ۔کیونکہ بیوروکریسی کو تبدیل نہیں کیا گیا ۔ گورنر ہاؤس پنجاب میں ن لیگ کے پارٹی اجلاس ہوتے ہیں ۔اس پر یہ ظلم دیکھیں کہ گورنر پنجاب کا اپنا بیٹا ملتان سے الیکشن لڑ رہا ہے۔آصف رجوانہpp214, اور NA155 سے انتخابات لڑیں گے ۔گورنر ہاؤس کی ساری مشینری ن لیگ کیلئے استعمال ہو رہی ہے اور یہ آخری کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طرح عمران خان کو روکا جائے۔ان کو آگے نہ آنے دیا جائے۔ان ساری باتوں کا ایک دوسرے کیساتھ ربط ہے۔آنے والے دنوں میں مزید ایسے ایشو ز اٹھائے جائینگے۔ماضی میں یہی میڈیا جو بڑاObjectiveبات کرتا تھا وہ اب عمران خان کیخلاف ہوگا

FOLLOW US