Tuesday September 24, 2024

ـ” عورت ہوکر عورت کا مذاق اڑ ا رہی ہو” ریحام خان کی تو قسمت کی خراب نکلی مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ان کو ایسا جواب دیں گی، انھوںنے سوچا بھی نہ تھا دھماکے دار خبر آگئی

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ سیاسی بنیادوں پر مسلم لیگ (ن) اور ان تمام جماعتوں جو پی ٹی آئی کی مخالف ہیں کو الیکشن کے عین نزدیک ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے سے فائدہ حاصل ہو رہاہے ۔ لیکن مسلم لیگ (ن) ہی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے ریحام خان کی جانب سے اپنی کتاب اور ٹویٹس میں نامناسب بیانات پر انھیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر

دیا ہے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کہا ہے کہ سیاست کے نام پر خواتین کوتضحیک کا نشانہ بنانا مناسب نہیں، اور وہ خواتین بھی قابل مذمت ہیں جوعورت کے تمسخر کاباعث بن رہی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ریحام خان کی متوقع کتاب اور الزام تراشیوں کے حوالے سے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ملتان کی سٹی نائب صدر و چیئرپرسن سوشل ویلفیئر پبلک فیسلٹیشن کمیٹی افشین بٹ نے کہاکہ خواتین کسی بھی شعبے میں ہوں اپنی عزت کی خودذمہ دار ہوتی ہیں۔خاص طورپر سیاست سے تعلق رکھنے والی خواتین ر ول ماڈل ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریحام خان نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنے تقدس کوپامال کیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ آج کل ذاتی مفادات کی سیاست ہے اورریحام خان نے اس پر عمل کرتے ہوئے خود کو نمایاں کرنے کی کوشش میں الٹی اپنی تذلیل کروائی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی سائوتھ پنجاب ونگ کی انفارمیشن سیکرٹری شہناز لودھی نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں خاص طبقہ ان مردوں پر مشتمل ہے جوخواتین کو آگے لانا پسند نہیں کرتے اور نہ ہی وہ چاہتے ہیں کہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔لیکن اس کایہ مطلب ہرگز نہیں کہ خواتین کسی کی کردار کشی کرکے شارٹ کٹ کے ذریعے خودکو آگے لائیں اور باقی خواتین کی تذلیل کاباعث بنیں۔
انہو ں نے کہاکہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو نے خواتین کے حقوق کے لیے ہمیشہ آوازبلند کی اور بحیثیت سیاسی خاتون اپنا ایک مقام بنایا۔ماضی میں ہو یا موجودہ سیاسی صورتحال میں بہت سی خوا تین باعزت گھرانوں سے تعلق رکھتی ہیں اور سیاست میں بھی اپنا مقام بنارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلامی کلچر اجازت نہیں دیتا کہ آپ کسی کی تذلیل کریں۔ خواتین سیاست میں اپنامقام اپنے کام کے ذریعے بنائیں۔

FOLLOW US