Tuesday September 24, 2024

آخر کار بلوچستان کے بھی نگران وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کر دیا گیا

کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے لئے علاؤ الدین مری کو نگران وزیراعلیٰ نامزد کر دیا حکومت کی جانب سے علاؤ الدین مری کو نگران وزیراعلیٰ کے لئے نامزد کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے لئے نگران وزیراعلیٰ کے لئے علاؤ الدین کو نامزد کر دیا نگران وزیراعلی کے لیے بلوچستان میں حزب اقتدار اور حزب مخالف میں فیصلہ نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس گیا تاہم حکام نے مشاورت کےبعد بلوچستان کے لئے نگران وزیراعلی علاؤ الدین مری کے نام کا اعلان کر دیا نامزد

نگران وزیراعلی بلوچستان علاالدین مری نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ذاتی کاروبارشرو ع کیا جس سے وہ اب تک منسلک ہیں نگران وزیراعلی بلوچستان علاالدین مری کا تعلق بلوچستان سے ہے جو 1980 میں ضلع مستونگ کے علاقے کلی اشکنہ میں پیدا ہوئے علاالدین مری نے یونیورسٹی آف خضدار انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔

FOLLOW US